20نیب نے بڑے بڑے مگر مچھوں سے مک مکا کیا ہواہے،سراج الحق
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 27/02/2016 - 19:13:14 وقت اشاعت: 27/02/2016 - 19:11:11 وقت اشاعت: 27/02/2016 - 19:11:11 وقت اشاعت: 27/02/2016 - 19:08:53 وقت اشاعت: 27/02/2016 - 18:51:06 وقت اشاعت: 27/02/2016 - 18:46:04 وقت اشاعت: 27/02/2016 - 18:42:15 وقت اشاعت: 27/02/2016 - 18:42:15 وقت اشاعت: 27/02/2016 - 18:42:15 وقت اشاعت: 27/02/2016 - 18:42:10 وقت اشاعت: 27/02/2016 - 18:42:10
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

20نیب نے بڑے بڑے مگر مچھوں سے مک مکا کیا ہواہے،سراج الحق

احتساب کے ادارے کرپٹ عناصر کیلئے سہولت کاروں کاکردار ادا کررہے ہیں ،چورچور کا احتساب نہیں کرسکتا , جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف بھرپور انداز سے ملک بھر میں کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغازخیبرپختونخواکے جنوبی ضلع کرک سے کردیا ہے ٗپورے ملک میں کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی اس تحریک کا اختتام ایک ترقیافتہ اسلامی اور خوشحال پاکستان پر ہوگا،امیر جماعت اسلامی کاجلسہ سے خطاب

پشاور،کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 فروری۔2016ء)امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ نیب نے بڑے بڑے مگر مچھوں سے مک مکا کیا ہواہے احتساب کے ادارے کرپٹ عناصر کیلئے سہولت کاروں کاکردار ادا کررہے ہیں ،چورچور کا احتساب نہیں کرسکتا کوئی بھی حکومت آج تک دوسرے حکومت کا احتساب نہ کرسکی بلکہ احتساب کی بجائے آج تک ہر حکومت نے ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کی ہے ،جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف بھرپور انداز سے ملک بھر میں کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغازخیبرپختونخواکے جنوبی ضلع کرک سے کردیا ہے اور یہ تحریک پورے ملک میں کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی اس تحریک کا اختتام ایک ترقیافتہ اسلامی اور خوشحال پاکستان پر ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک سے کرپشن فری پاکستان تحریک کے آغاز کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جبکہ اس موقع پر جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں لوگوں نے کرپشن فری پاکستان تحریک کا حصہ بننے اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے سفیر بننے کا امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کے ساتھ کھڑے ہوکر وعدہ کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کرک کے امیر مولانا تسلیم اقبال ،ضلع بنوں کے امیر ڈاکٹر ناصر خان اور جماعت اسلامی یوتھ کے نائب صوبائی صدر محمد ظہور خٹک اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ تعلیم و صحت کی سہولتیں شہریوں کو دیناحکومت کی ذمہ داری ہے حکمرانوں کو اختیارات کے دفعات تواہیں مگر عوام کے حقوق اور مسائل پر اندھے بہرے اور گونگے ہوجاتے ہیں حکمران آئین سے وفاداری کی بجائے بے وفائی اور غداری کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھاکہ تین بار حکومتیں کرنے کے بعد میاں نواز شریف اچھی حکمرانی کریں گے مگر ایسا نہیں ہوسکا ،مسجد نبویﷺ میں علمائے کرام نے بتایا تھا کہ میاں نواز شریف نے مسجد نبویﷺ میں وعدہ کیا تھا کہ اگر انہیں پھر سے حکمرانی کرنے کا موقع ملا تو وہ سود کے نظام کو ختم کرکے اسلامی ریاست قائم کریں گے مگر تین سال انہیں اب حکمرانی کے ہوگئے ہیں ان تین سالوں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

27/02/2016 - 18:46:04 :وقت اشاعت