خیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن اور کھلاڑی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ناامید نہیں ،قمرزمان

وزیراعلیٰ ایک اچھا انسان ہیں،سپورٹس سے محبت رکھتے ہیں ، عمران خان کی ویژن کے تحت صوبے کھیلوں کے شعبے میں انقلاب لائیں گے ،اجلاس سے خطاب

ہفتہ 27 فروری 2016 17:14

خیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن اور کھلاڑی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ناامید نہیں ،قمرزمان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) سکواش کے سابق عالمی چمپئن اور خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قمرزمان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی بھر پور حمایت سے صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز اور کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے پرویز خٹک سپورٹس لوراور ایک اچھاانسان ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ذاتی کاوشوں سے صوبے میں کھیلوں کے ترقی کیلئے خیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام علی اور انکے ساتھیوں سے ملک کر کھلاڑیوں کے فلاح وبہبود کیلئے کام کرینگے ۔

ان خیالات ا ظہار انہوں نے گزشتہ روز خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین حاجی ہدایت اللہ،صوبائی ووشو ایسوسی ایشن کے صدر وڈسٹرکٹ کونسل ممبر حاجی زبیر علی،سیکرٹرئی خیضر خان ،نیٹ ایسوسی ایشن کے فرحان اللہ ،والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد علی خان،بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر عثمان آفریدی،باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عطرت نذیر ،رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تاج محمد ،جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد، تائیکواندو ایسوسی ایشن کے نائب صدر جاوید خان اور پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹرسپورٹس وسابق انٹر نیشنل اتھلیٹ بحرکرم خان سمیت کثیر تعدادمیں عہدیداروں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے شعبے کو قابض آفراد سے واگزارکرانے اور خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کو ایک فعال اور کھلاڑیوں کا سرپرست تنظیم بنانے میں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام علی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ انشاء اللہ حکومتی حمایت حاصل کرنا انہی محنت کا نتیجہ ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کا کہناتھاکہ جلد ہی صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کا وفدوزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک سے ملاقات کریگاجس میں انہیں صوبے میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پریز خٹک خو د کھلاڑی رہاہے اور سپورٹس سے محبت رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ہم ان سے ناامید نہیں بلکہ توقعہ رکھتے ہیں کہ عمران خان کی ویژن کے تحت صوبے کھیلوں کے شعبے میں انقلاب لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں