پشاور : نجی اسکول میں‌پانچویں‌جماعت کے طالبعلم نے خود کشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 13:20

پشاور : نجی اسکول میں‌پانچویں‌جماعت کے طالبعلم نے خود کشی کر لی

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء) : پشاور میں گل بیلہ نجی اسکول میں ایک طالبعلم نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق خود کشی کرنے والا بچہ پانچویں جماعت کا طالبعلم تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس کو فوری طور پر اسکول میں طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بچے کو اسپال منتقل کیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو دو گولیاں لگی ہیں تاہم طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ طالبعلم سلمان نے پستول چوکیدار سے لی تھی۔ ذرائع کے مطابق بچے کو اسکول میں لڑکی پسند تھی اور ناکامی محبت کے باعث طالبعلم نے یہ انتہائی اقدام اُٹھایا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں