عمران خان کی جامعہ پشاور آمد کے موقع پر احتجاج کرنے والے 100طلبہ کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 26 فروری 2016 18:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جامعہ پشاور آمد کے موقع پر احتجاج کرنے والے 100طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیزی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو پشاور میں احتجاج کرنے والے 100طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے، طلبہ کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانہ تہکال میں درج کی گئی ہیں، طلبہ نے عمران خان کی جامعہ پشاور آمد کے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ بند کر دیا تھا، طلبہ کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر میں ہنگامہ آرائی، اشتعال انگیزی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں