خیبرپختونخواہ میں پولیوکے 2نئے کیسز سامنے آگئے ہیں،خیبر پی کے میں پولیو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3جبکہ ملک بھر میں 5ہوگئی ہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 فروری 2016 17:34

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء) خیبرپختونخواہ میں پولیوکے 2نئے کیسز سامنے آگئے ہیں،جس سے خیبر پختونخواہ میں پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد 3جبکہ ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پی کے میں پولیو وائرس کے 2نئے کیسز میں ایک کا تعلق ہنگو اور دوسرے کا تعلق پشاور سے ہے۔پولیو وائرس کی زد میں آنے والے 21ماہ کے جریر کا تعلق اخون آباد سے بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں