نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی کامیابی

جمعہ 26 فروری 2016 17:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) نیشنل جونیئر انڈر20 ہاکی چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کی ٹیموں نے میچز جیت لئے ،پاکستان ہاکی فیڈریشن اورصوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں جاری نیشنل جونیئر انڈر20 ہاکی چیمپئن شپ میں گزشتہ روز دو میچز کھیلے گئے جس کے پہلے میچ میں خیبرپختونخوا وائٹ نے اسلام آباد کو گیارہ صفر سے شکست دیکر پوانٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی اس موقع پر سابق اورلمپئن مصدق حسین مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ، حاجی ہدایت اﷲ ، ضیاء الرحمان بنور ی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

میچ میں خیبرپختونخوا کی طرف سے جنید نے چھٹے منٹ،خیرا ﷲ نے نویں منٹ، زاہد نے 13 ویں منٹ، جنید نے 33 ویں منٹ،خیراﷲ نے 38 ویں منٹ،امجد نے 42 ویں اور 44 ویں منٹ، جنید نے 49 ویں منٹ،سعید نے 57 ویں منٹ،ذاکرنے58 ویں اور جنید نے 60 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی، اسلام آباد کی طرف سے کوئی بھی کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

میچ میں ہارون الرشید ، حمزہ نے ایمپائرنگ جبکہ ماسٹر خان نے ریفری کے فرائض انجام دیئے ۔ ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ پنجاب اور فاٹا کے درمیان کھیلاگیا جس میں پنجاب نے فاٹا کو سات ایک سے ہرایا ، پنجاب کی طرف سے 19 ویں منٹ میں ابراہیم ، 23 ویں منٹ میں حمزہ سہیل،35 ویں اور 36 ویں منٹ میں عمر، وقار علی نے 39 ویں اور49 ویں منٹ جبکہ 55 ویں منٹ میں فیصل نے گولئے جبکہ فاٹا کی طرف سے 50 ویں منٹ میں سمیع نے واحد گول کیا۔پوائنٹس ٹیبل پر خیبرپختونخوا اور پنجاب وائٹ کی ٹیم چھ چھ پوائنٹس جبکہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان نے تین تین پوائنٹس حاصل کئے ہیں جبکہ فاٹا نے دو میچز کھیلے اور دونوں میں شکست کا سامنا رہا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں