اسلام آباد سے اغوا ہونیوالے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان میں رہا کر دیا گیا

جمعہ 26 فروری 2016 14:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) اسلام آباد سے اغوا ہونے والے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان میں رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان سے بازیاب کراکر پشاور میں افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کی رہائی کس طرح عمل میں آئی۔یاد رہے افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی کو 2 ہفتے قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 سے اغوا کیا گیا تھا۔ سابق افغان گورنر کی رہائی کی کوششوں کیلئے افغانستان کے ایک پارلیمانی وفد نے پاکستان آ کر وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں