نوجوان کرپشن فری فاٹا کے لیے جماعت اسلامی یوتھ کے ممبر بنیں
فاٹا سیکرٹریٹ کرپشن کا گڑھ ہے جس میں اربوں امدادی ڈالر ڈوب گئے فاٹاکو کے۔پی ۔کے میں ضم کر کے کرپشن سے پاک کیا جا سکتا ہے۔زرنور آفریدی
جمعرات 25 فروری 2016 20:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی فاٹاکے نائب امیر زرنور آفریدی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی فاٹامیں بھی کرپشن کے خلاف یکم مارچ سے تحریک چلائے گی۔فاٹا کی نوجوان نسل اپنی روشن مستقبل کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے کر کرپشن کے خلاف تحریک میں شامل ہو جائیں۔ایف سی آر کے تحت فاٹا میں آڈٹ اور چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں جہاں فاٹا کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے ۔
افغان سرحد پر موجود فاٹا کی تمام چیک پوسٹیں بیورروکریسی کے لیے سونے کی چڑیا بن گئی ہیں جب کہ فاٹا سیکرٹریٹ کرپشن کا گڑھ ہے جس میں بیرونی امداد کے اربوں ڈالرھڑپ کرلئے گئے۔فاٹا میں اختیارات ناجائز کے استعمال ،ماورائے عدالت فیصلوں اور کرپشن نے فاٹا کے عوام کو ذہنی طور پر ،مفلوج بنایا ہے۔(جاری ہے)
فاٹا میں کرپشن کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری ہے اور میرٹ پامال ہے جہاں ڈگری ہولڈر نوجوان در در کی ٹھوکریں کھا کر پھرتے ہیں۔
فاٹا میں ایف سی آر کے تحت جنگل کا قانون ہے جس میں بیوروکریسی جس کی لاٹھی اس کی بھینس والی پالسیی پر عمل پیرا ہے فاٹا میں تعینات اسٹینو گرافر اور ریڈرز بھی کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہوتے ہیں جن کے ملک کے پوش علاقوں میں بڑے بڑے بنگلے ہیں جس میں وہ شاہانہ زندگی گزارتے ہیں ۔سب کے پاس تین، تین اور چار، چار لگژری گاڑیاں ہیں جو کرپشن کا زندہ ثبوت ہیں۔انھوں نے کہا کہ فاٹاکو کے پی کے میں ضم کرکے کرپشن سے پاک کیا جا سکتا ہے۔فاٹا کے ایک کروڑ عوام کو لوکل گورنمنٹ کے ذریعے با اختیار بنا کر پاور فل کریں تاکہ فاٹا سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے اور فاٹاکے عوام کے آئینی اور قانونی جمہوری اور سیاسی اور پارلیمانی و انسانی حقوق بحال کرکے فاٹا سے کرپشن کا خاتمہ ممکن بنائیں۔زرنور آفریدی نے بالائی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں کرپشن کنٹرول کرنے کے لیے نیب ایکٹ کو توسیع دی جائے اور احتساب بیورو کے لیے آئین سازی اور قانون سازی کی جائے تاکہ سابقہ اور موجودہ تمام بیوروکریٹس کا آڈٹ اور کھر احتساب ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشاور،ایئر پورٹ اطراف ، کبوتر و پتنگ بازی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
متاثرین مدد ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں، میئر پشاور
نوجوان طبقے کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نئی تکنیکی اور ووکیشنل سکلز سے آراستہ کرنے کیلئے تربیتی پروگرام ..
علی امین گنڈا پور ایک منتخب وزیر اعلیٰ ہیں ، عوام نے فیصل کریم کنڈی کو چار مرتبہ مسترد کیا ہے،بیرسٹر ..
خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی کا قیمتی لکڑی سمگل کرنے کے واقعے کا نوٹس
خیبرپختونخوا ،صوبے کے کاشتکاروں سے گندم خریداری پر عملدرآمد شروع
امریکہ کی جانب سے فرنٹیئر کور اور کے پی پولیس کے لئےایک ملین ڈالر کے منصوبے کا افتتاح
ساوتھ ایشین جونیئر ٹینس چیمپین شپ کے لیے پاکستان کی تین رکنی قومی ٹیم کااعلان
پختونخوا میں بدانتظامی اور دیگر بگڑتے معاملات / اے این پی کیصوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی ..
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے مشکور ہیں جنہوں نے سیلاب متاثرین کے دکھ درد کو اپنا سمجھا ،ْ حاجی زبیرعلی
خیبرپختونخواکے تمام سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز میں علاج معالجے تک فوری رسائی کیلئے ایگزیکٹو ہیلتھ ..
خواتین پولیس فورس کی استعداد کار اور حالات کار بہتر بنانے پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے، آئی جی پولیس
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
راجہ پرویزاشرف کا جیالے رزاق جھرنا کی 40 ویں برسی پر پیغام
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی استعدادکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
آئی سی سی آئی کے وفد کی نامزد گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر سے ملاقات
-
قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا،