پشاور میں صوبائی فنانس کمیشن کاایک اجلاس

صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، مظفر سید ایڈووکیٹ

جمعرات 25 فروری 2016 18:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی فنانس کمیشن کاایک اجلاس منعقد ہواجس میں اضلاع کے مابین فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے فارمولے، ضلع ٹیکس کے متعلق امور اورمالی طورپرکمزور تحصیل میونسپل اتھارٹیز(TMA,s) کوزیادہ سے زیادہ فنڈز کی فراہمی سمیت مختلف معاملات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا اوربعض ضروری فیصلے کیے گئے ۔

اجلاس میں کمیشن کے ممبران جن میں سینئر وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان بھی شامل ہیں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گذشتہ اجلاس کے نقات کی بھی منظوری دی گئی اور اس ضمن میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کاجائزہ لیاگیا وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے نظام کو مزید موثر اور فعال بنانے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی منصفانہ تقسیم اورپسماندہ اضلاع کی تیز ترترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ صوبائی فنانس کمیشن کے چیئرمین ہیں جبکہ اس کے دیگر ارکان میں سینئر وزیر بلدیات ،سیکرٹری پی اینڈڈی ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،سیکرٹری لاء، ایم پی ایز سمیع اﷲ علیزئی، سیدمحمد علی شاہ، ڈسٹرکٹ ناظم عزیز اﷲ علیزئی، ڈسٹرکٹ ناظم شانگلہ نیاز احمد ،تحصیل ناظم غازی ہری پور میر اسلم حیات خان اور تحصیل ناظم سرائے نورنگ عزیزاﷲ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں