شعبہ لائیوسٹاک کی ترقی کیلئے نمایاں اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں، محب اﷲ

لائیوسٹاکا شعبہ روزگار اورخوراک کی ضرورت کوپورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے ،معاون خصوصی وزیرعلی کے پی کے

جمعرات 25 فروری 2016 18:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ لائیوسٹاکا شعبہ روزگار اورخوراک کی ضرورت کوپورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے اورحکومت اس کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسو سی ایشن خیبرپختونخوا زون کی حلف برداری اورمحکمہ لائیوسٹاک کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان، زرین گل، نوابزادہ ولی محمد، فضل الہٰی کے علاوہ سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک جمیل احمد ایڈیشنل سیکرٹری شوکت علی یوسفزئی ڈی جی لائیوسٹاک توسیع ڈاکٹر شیرمحمد اورڈی جی ریسرچ احمد نوید پی وی ایم اے کے مرکزی صدرڈاکٹر ارشد ،صوبائی صدر حبیب الرحمن اورجنرل سیکرٹری خسرو کلیم سمیت صوبہ بھر سے آئے محکمہ لائیوسٹاک کے افسران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے اس موقع پر پی وی ایم اے میں شیلڈ تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محب اﷲ خان نے کہا کہ صوبے کے 70 فیصد غریب اورنادار لوگوں کی آبادی کی آمدنی کادارومدار لائیوسٹاک سے وابستہ ہے ۔معیشت میں یہ شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی اہمیت کونظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔اسی لئے صوبائی حکومت اس کی ترقی کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ ڈسپنسریوں کے قیام کے لئے کام کررہی ہے ۔

جس میں ڈی وی ایم ڈاکٹربھی تعینات ہونگے۔اس طرح بے روزگار ڈی وی ایم ڈاکٹروں کوروزگار کی فراہمی کے ساتھ مویشی پال لوگوں کو اپنے مویشیوں کے لئے گھروں کے قریب طبی سہولتیں میسر ہونگیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر معیاری گوشت کی فراہمی کے لئے حکومت مزید جدید قسم کے مذبحہ خانے قائم کررہی ہے۔ تاہم انہوں نے سرکاری افسران پرزور دیا کہ لائیوسٹاک جیسے اہم شعبہ کی ترقی کے لئے وہ ایمانداری کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھائیں جن کی بدولت عوام کو حقیقی معنوں میں سہولتیں فراہم ہوں۔

انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ محکمہ کی بہتری کے لئے اپنے تجربات نوازنے اور تجاویز دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پی وی ایم اے کی کابینہ کے اراکین کوبھی ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اورکہاکہ وہ ایسوسی ایشن کی فلاح کے لئے بلاتفریق اپنی صلاحتیں بروئے کارلائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں