فنکاروں کیلئے مختص پیکج میں اضافہ کیاجائے‘ ایسوسی ایشن

جمعرات 25 فروری 2016 13:03

پشاور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) آل فنکار ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فنکاروں کیلئے مختص فنڈ کی رقم جو کہ 18کروڑ روپے ہے اس میں مزید اضافہ کریں تاکہ صوبے کے فنکاروں کو بھی ان کا حق مل سکے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں ایسوسی ایشن کے صدر ارشد اکبر ، تنظیم کے چیئرمین خالد ایوب ‘نائب صدر مجنون سرہدی‘ جمال حسین اکبر‘ سعیدہ خان اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے فنکاروں کیلئے 18کروڑ روپے مختص کیے ہیں جو کہ ناکافی ہیں جبکہ شاعروں اور ادیبوں کیلئے 80فیصد اور فنکاروں کیلئے 20فیصد رقم مختص کی گئی ہے جو سراسر نا انصافی پر مبنی فیصلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں