پشاور، حیات آباد سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

جمعرات 25 فروری 2016 11:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء ) پشاورکے علاقہ حیات آباد سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق مقتول یکہ توت کا رہائشی تھا۔ گذشتہ روزحیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایک 15سالہ لڑکے کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق مقتول کی شناخت حشمت کے نام سے ہوئی جو یکہ توت کا رہائشی بتایاگیا ۔ مقتول ایک روز سے لاپتہ تھا۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کوتیز دھار آلے سے قتل کیاگیا۔ قتل کا مقدمہ تھانہ حیات آباد میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں