پاکستان کے دیگر صوبائی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل وفد نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ کیا

رکن اسمبلی پنجاب نصرت سحر،رکن اسمبلی بلوچستان ڈاکٹرشمع اسحاق سمیت دیگر اراکین اسمبلی کی خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچے پر والہانہ استقبال کیا گیا

بدھ 24 فروری 2016 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) پاکستان کے دیگر صوبائی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل وفد نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ کیا۔ وفد کو خیبرپختونخوا میں ہونے والی قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے صوبائی اراکین اسمبلی پر مشتمل چودہ رکنی وفد نے خیبرپختونخوااسمبلی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی پنجاب نصرت سحر،رکن اسمبلی بلوچستان ڈاکٹرشمع اسحاق سمیت دیگر اراکین اسمبلی کی خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ وفد میں شامل اراکین کو صوبائی اسمبلی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیاگیا جبکہ خیبرپختونخوامیں ہونے والی ترقیاتی کاموں اور قانون سازی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مہمان اراکین اسمبلی نے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو بھی خوب سراہا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ غیر سراکاری تنظیوں کی بجائے سرکاری سطح پر اسمبلی اراکین کے مابین راوبط بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ صوبوں میں ہونے والی قانون سازی اور دیگر امور سے اگاہی حاصلی کی جاسکے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں