نیشنل انڈر20 ہاکی چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

افتتاحی میچ میں خیبرپختونخوا وائٹ نے گلگت بلتستان کو تین صفر سے شکست دیدی،اسلام آباد نے فاٹا کو تین ایک سے شکست دی

بدھ 24 فروری 2016 19:58

نیشنل انڈر20 ہاکی چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) نیشنل انڈر20 ہاکی چیمپئن شپ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئی افتتاحی میچ میں خیبرپختونخوا وائٹ نے گلگت بلتستان کو تین صفر سے شکست دیدی باضابطہ افتتاح پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سینئر نائب صدر و چیئر مین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سعید خان نے کیا ان کے ہمراہ سابق اولمپئن مصدق حسین ، خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت ا لله، انٹر نیشنل کھلاڑی کو کوچ ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

افتتاحی میچ خیبرپختونخوا وائٹ اور گلگت بلتستان ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جس میں خیبرپختونخوا وائٹ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو صفر کے مقابلے دس گول سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کی طرف سے گیارویں منٹ میں سعید نے فیلڈ گول، تیرویں منٹ میں زاہد نے پنلٹی کارنرکے ذریعے تیسرا گول 28 منٹ میں ذاکر نے فیلڈ گول،34 ویں منٹ میں زاہد نے ، 41 ویں منٹ میں خیرالله، 44 ویں منٹ میں حیات الرحمان ، 45 ویں منٹ میں افراز ، 48 ویں منٹ میں خیر الله، 52 ویں منٹ میں زاہد اور 56 ویں منٹ میں افراز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔

ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ فاٹا اور اسلام آباد ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جس میں اسلام آباد نے فاٹا کو تین ایک سے شکست دی اسلام آباد کی طرف سے رحیم اور شرجیل نے گو ل کئے۔ چیمپئن شپ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے باہمی اشتراک منعقد کی گئی ہے جس میں آزاد جموں کشمیر ، فاٹا ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، پنجاب وائٹ اور خیبرپختونخوا وائٹ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ۔ ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں