لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آوارہ کتوں ، بلیوں اور چوہوں کے خاتمے کے خلاف مہم شروع
منگل 23 فروری 2016 16:42
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) ہسپتال میں آوارہ کتوں ، بلیوں اور چوہوں کے خاتمے کا کام شروع کردیاگیاہے ، ہسپتال انتظامیہ ایل آر ایچ ، ایم ٹی آئی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ شہر میں چوہوں اور آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد دیکھتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کے تعاون سے چوہوں اورآوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم شروع کی ہے ہسپتال ڈائریکٹر نے اس سلسلے میں خصوصی طورپر ڈبلیو ایس ایس پی کی انتظامیہ کا صفائی مہم میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ا س سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے صفا ئی عملے کو خصوصی ہدایات جا ری کی گئی ہیں کہ شہر میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس خد شہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہسپتال کا صفائی عملہ بھی خصوصی کردار ادا کرتے ہوئے صفائی پر خصوصی توجہ دے۔(جاری ہے)
جاری بیان کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر کرنل ( ر) حامد سعیدحق نے مہم کے نگران اعلی ڈاکٹر غلام سبحانی ہمراہ ہسپتال کے مختلف حصوں کادورہ کیا اور ہسپتال میں ایسی جگہوں کی نشاندہی کی جہاں پر ہنگامی بنیاد پر صفائی کی ضرورت تھی ہسپتال ڈائر یکٹر نے ہسپتال میں صفائی کے ذمہ دار افسران کو سختی سے تاکید کی کہ ہسپتال میں آوارہ کتوں ، بلیوں اور چو ہوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان کے مابین ..
عدالت کا رکن صوبائی اسمبلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم
ڈبلیو ایس ایس پی کے سات ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل،سالانہ بجلی بلوں کی مد میں 80 لاکھ روپے سے زائد ..
سوات ٹریفک پولیس کا احسن اقدام،جمعہ کے روز بھی لائسنس ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز
خیبرپختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، وزیر صحت قاسم ..
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسری عالمی ریسرچ کانفرنس برائے صحت کا آغاز ہو گیا
کیپٹل میٹروپولیٹن کے تعلیمی اداروں کو بہترین تعلیمی اداروں کے برابرلائیں گے،ڈائریکٹرتعلیمی کمیٹی
خیبرپختونخوا میں 2 مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
نقل کے خاتمے کیلئے مربوط اوربہترمنصوبہ بندی کے ساتھ کامیاب طریقہ کار بنا لیا ہے ،ایس ڈی ای اوویجیلنس ..
پشاور، ضلعی انتظامیہ نے اکیڈمی ٹاؤن میں غیرقانونی ریمپس اور سپیڈ بریکروں کو ہٹا دیا
پشاور، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس پی واجبات کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں چیئرمین تحصیل کونسل کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات