پی کے 9میں ناروالوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے،رحم بادشاہ شیرپاؤ

منگل 23 فروری 2016 16:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما رحم بادشاہ شیرپاؤ نے کہاہے کہ پی کے 9میں ناروالوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے۔ غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے معاملات زندگی مفلوج ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف بغیر میٹرریڈنگ بل بھیجے جارہے ہیں بلکہ لوڈشیڈنگ سے بھی علاقہ مکین عاجز آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجلی چوری روکنا پیسکوکی ذمہ داری ہے لیکن جولوگ بل اداکررہے ہیں ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے جوکہ برداشت سے باہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ 18 ،18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آگئے ہیں ۔ انہوں نے پیسکو حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے بصورت دیگر اہلیان پی کے 9 احتجاج پرمجبورہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میٹرریڈنگ کیلئے میٹرریڈر کی حاضری کوبھی یقینی بنایاجائے تاکہ اووربلنگ نہ ہواور جو لوگ بل ادا کررہے ہیں ان کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ جہاں بجلی لائن بوسیدہ ہوگئے ہیں انہیں بھی تبدیل کیاجائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں