صوبے کے ہربچے کوسکول لانا پی ٹی آئی کی حکومت کا مشن ہے۔ عاطف خان
منگل 23 فروری 2016 16:36
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو سکول لانا اوراسے علم کی روشنی سے منور کرنا پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا مشن ہے اور اس کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم عام کرنے کے لئے شروع کردہ تمام منصوبے ہرصورت مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور میں ایلیمنٹری ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کے ایشوز سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری تعلیم افضل لطیف ،ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم قیصر عالم ،منیجنگ ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن فاوٴنڈیشن اللہ نواز سومرواور ڈائریکٹر تعلیم رفیق خٹک نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں فاوٴنڈیشن کی سرگرمیوں اورکارکردگی کے علاوہ اس کے زیر اہتمام جاری پروگراموں جن میں گرلز کمیونٹی سکول کاقیام، اقراء فروغ تعلیم ووچرزسکیم ،تعمیر سکول پروگرام، روخانہ پختونخواپروگرام اور پشاورجیل میں لٹریسی سنٹر کاقیام شامل ہیں پر پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔
اجلاس کو بتایا گیاکہ 1 ہزار 2 سو گرلز کمیونٹی سکول مکمل ہیں جبکہ اپریل 2016 تک ان کی تعداد 1 ہزار5 سو تک بڑھا دی جائیگی ۔ اسی طرح صوبے کے 6 اضلاع میں 30 ہزار میں سے 13 ہزار طلباء کو ووچرز دیئے گئے ہیں اورجون 2016 تک 30 ہزار کا ہدف پوراکیاجائیگا۔ تعمیر سکول پروگرام کے تحت 64 میں سے 30 سکول مکمل ہیں جبکہ باقی 34 سکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ روخانہ پختونخوا پروگرام پر بھی عمل درآمد جاری ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ پشاور جیل میں لیٹریسی سنٹر کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور محکمہ داخلہ کے کلیرنس کے بعد اسے شروع کردیاجائیگا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے فاوٴنڈیشن کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر اپنے زیراہتمام منصوبوں پر کام کی رفتا ر تیز ترکریں اور اس کی سرگرمیوں کو پورے صوبے تک وسعت دیں تاکہ تمام لوگ اسے بھر پور اسفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا ہدف سکول نہ جانے والے لاکھوں بچے ہیں اورہماری پوری کوشش ہے کہ ان بچو ں کو سکول لاکر صوبے کی تقدیر بدل ڈالیں کیونکہ تعلیم کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہیں۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوتعینات ڈی پی او بٹگرام نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے
کوہاٹ پولیس کی کاروائی ، باپ کے قتل میں ملوث بیٹاگرفتار
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا دشمنی کی بنا پرقتل
نوشہرہ ،شاہ کوٹ میں شکاریوں نے ایک اور نایاب پہاڑی تیندوے کو مار ڈالا
یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ کے حوالے سے ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان کا تاجر برادری اور صدران کے ساتھ خصوصی ..
خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
مردان، نو تعینات ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کا رات گئے پولیس سٹیشن کادورہ
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان کو محکمہ صحت کا فوکل پرسن مقرر کر دیا
نوشہرہ کینٹ میں دریائے کابل کے کنارے خاتون کی نعش برآمد
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
-
پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
-
رانا ثنا اللہ کیخلاف کراچی میں مقدمے کی درخواست، ایس ایچ او کو نوٹس جاری
-
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ