جنگلات کافروغ زندگی کی بقا ء کے لئے ضروری ہے ۔محب اللہ خان

منگل 23 فروری 2016 16:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک وماہی پروری محب اللہ خان نے کہا ہے کہ جنگلات ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اورانسانی بقاکے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔اس لئے صوبائی حکومت صوبے میں جنگلات کے فروغ اورزیادہ سے زیادہ رقبے پر جنگلات لگانے کے لئے پرعزم ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ شروع کیاگیا ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کانجو ٹاوٴن شپ سوات میں موسم بہار کی شجرکارمہم کاافتتاح کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسرسوات شوکت فیاض خٹک ،پاکستان تحریک انصاف سوات کے رہنماں سعید خان ایڈوکیٹ کے علاوہ معززین علاقہ محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈویژنل فارسٹ آفیسرسوات نے بتایاکہ ضلع سوات میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ایفاریسٹیشن پراجیکٹ کے زیر اہتمام جنگلات کوفروغ دینے کے لئے ضلع بھر کے کاشت کاروں میں مختلف قسم کے پودے مفت تقسیم کیئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے اس موقع پرعوام سے کہا کہ وہ جنگلات کی حفاظت اورزیادہ سے زیادہ رقبے پرجنگلات لگانے کے لئے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ کامیاب ہوسکے ۔بعدازاں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ خان نے کانجو ٹاوٴن شپ کے سبزہ زار میں ایروکیریاکاپودالگاکر موسم بہار کی شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغازکیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں