خیبر پختونخوا پولیس میں افغان باشندے ہونے کے حوالے سے تحقیقات مکمل

منگل 23 فروری 2016 16:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) خیبر پختونخوا پولیس میں مزید دو افسران کے افغان باشندے ہونے کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی ہے اور نہیں ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارشات کی ہے ۔ ان میں ایک انسپکٹر اور ایک ڈی ایس پی رینک کا آفیسر شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی محکموں میں جعل سازی کے ذریعے قومی شناختی کارڈ میں بھرتی ہونے والے افغان باشندوں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تمام ملازمین کی چھان بین کر رہی ہے پہلے مرحلے میں نوشہرہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل کی نشاندہی کے بعد انہیں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید دو پولیس افسران کی نشاندہی کر دی گئی ہے جن کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں