پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 38 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 23 فروری 2016 15:55

پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2016ء) پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری کی دستاویزات نہ رکھنے والوں سمیت 38 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں تھانہ گلبرگ کی حدود خیبر سپر مارکیٹ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری کی دستاویزات جمع نہ کرانے پر 12 افراد، ایک افغان شہری اور 25 دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں