پشاور بورڈ کی خواتین ٹیم نے آل پاکستان انٹر بورڈٹیبل ٹینس ایونٹ جیت لی

پیر 22 فروری 2016 16:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء)آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پشاوربورڈ کی ٹیم میں شامل فرنٹیئر کالج پشاورکی کھلاڑیوں نے جیت لی،فاتح ٹیم نے فائنل میچ میں ساہیوال کو 3-0سے ہراکر چمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔پشاور پہنچنے پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کرکے انکی بھرپور حوصلہ آفزائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں منعقدہ آل پاکستان انٹر بورڈ گرلزٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں پشاور بورڈ کی ٹیم میں شامل فرنٹیئر کالج کی طالبات کائنات رسول،اقراء رحمن اورنمرارحمن نے بہترین کھیل کامظاہرہ رکے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

فائنل میچ میں انہوں نے ساہیوال ٹیم کو 3-0سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔کھلاڑیوں نے جیت کا سہراکوچ نجمہ ناز قاضی اور منیجر کے سرجاتاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں