پشاور: منشیات اسمگل کرنے کا انوکھا طریقہ ، پولیس نے جوتے کے تلوے میں چھپائی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 14:16

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو گرام سے زائد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سربند کے علاقہ میں ناکے پر روک کر پولیس نے ملزم کی تلاشی لی تو اس سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

لیکن بعد ازاں پولیس نے شک کی بنا پر ملزم شفیق کے جوتوں کے تلوے اکھاڑ ے تو اعلیٰ کوالٹی کی ایک کلو بیس گرام چرس برآمد ہوئی جو کہ بڑی مہارت سے جوتوں کے تلووں میں چھپائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق باڑا خیبر ایجنسی سے ہے اور ملزم جوتوں کے تلووں میں منشیات چُھپا کر اسمگل کرنے میں ملوث رہاہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ممکنہ طور پر ملزم کو آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں