نو خاصہ داروں‌کی شہادت کے بعد مہمند ایجنسی کی تین تحصیلوں‌میں‌کرفیو نافذ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 11:20

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء): مہمند ایجنسی میں 9 خاصہ داروں کی ہلاکت کے بعد تین تحصیلوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرفیو مہمند ایجنسی کی تین تحصیلوں حلیم زئی ،سافی اوربائیزئی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے نافذ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرفیو کے باعث مہمند ایجنسی کی جانب جانے والی تمام شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کرنے سمیت اسکولوں اور سرکاری دفاتر کی بھی تالابندی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل دہشتگردوں نے نوخاصہ داروں کو شہید کیا تھا جس کے بعد تین تحصیلوں میں کرفیو نافذکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ کرفیو کے نفاذ کے بعد شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں