وفاق خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائردریافت کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، صوبے میں اتنی گیس ہے کہ باہر سے خریدنے کی ضرورت نہیں پڑیگی ‘ وفاقی حکومت ایل این جی معاہدے کے پیچھے پڑی ہوئی ہے حکومت توجہ دے تو گیس باہر سے درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘ امریکی کمپنی خیبر پختونخوا میں 100ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے‘ حکومت این او سی جاری کرے تاکہ امریکی کمپنی جلد کام شروع کرسکے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 21 فروری 2016 16:31
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائردریافت کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، صوبے میں اتنی گیس ہے کہ باہر سے خریدنے کی ضرورت نہیں پڑیگی ‘ وفاقی حکومت ایل این جی معاہدے کے پیچھے پڑی ہوئی ہے حکومت توجہ دے تو گیس باہر سے درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘ امریکی کمپنی خیبر پختونخوا میں 100ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے‘ حکومت این او سی جاری کرے تاکہ امریکی کمپنی جلد کام شروع کرسکے۔
وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گیس کے ذخائردریافت کرنے کے لیے کے پی کے حکومت کو این او سی نہیں دے رہی وفاقی حکومت کو چاہیے کہ گیس اور تیل کے ذخائر ڈھونڈنے پر توجہ دے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ توانائی بحران ہے جبکہ وفاقی حکومت ایل این جی معاہدوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، میاں صاحب ہر روز باہر کے دورے کر رہے ہیں اور حکومت نے 200ارب اورنج ٹرین پرضائع کیے اگر یہی پیسہ کے پی کے میں گیس پرخرچ کیاگیا ہوتا تو آج ملک گیس میں خودکفیل ہوتا۔
عمران خان نے کہا کہ امریکی کمپنی کے پی کے میں 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیارہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس لئے اجازت نہیں دے رہی کہ تحریک انصاف اگلا الیکشن نہ جیت جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں گیس کے ذخائر ختم ہورہے ہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاہم کے پی کے میں اتنی گیس ہے کہ باہر سے خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، صوبے میں تیل کے وسیع زخائر موجود ہیں۔انہوں نے واضع کیا کہ 6مقامات پرگیس کے ذخائرکاپتا چلا ہے مگر وفاق نے تاحال کنوئیں کھودنے کیلئے ا قدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی ہے خیبر پختونخوا میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔ پاکستان کے مسائل پر سیاست نہ کی جائے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشاور، لوئردیر میںایک شخص برساتی نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا
حالیہ بارشوں نے ضلع خیبر میں تباہی مچا دی
جانثاران عمران خان کا سٹیٹ بینک سامنے دھرنے کا اعلان
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کیفنانشنل ایڈ آفس اورہائیرایجوکیشن ..
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
گورنر ہاس پشاور میں تقریب حلف برداری، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ ..
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورسے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ملاقات
پشاور، خٹکو پل کے قریب گھر کی چھت گر نے سے 3افراد زخمی ہوگئے
صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا ..
پشاور میڈیکل کالج ،پشاور ڈینٹل کالج اور رفیدہ نرسنگ کالج کے کانوکیشن کا انعقاد
خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے بجلی چوری کے معاملات پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کردی
معاشی حالت اور عوام کی امید دم توڑ رہی ہے، فائق شاہ
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ