اورنج ٹرین کی بجائے کے پی کے میں گیس کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے :عمران خان،اورنج ٹرین کی بجائے کے پی کے میں گیس کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے :عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 فروری 2016 16:19

اورنج ٹرین کی بجائے کے پی کے میں گیس کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے :عمران خان،اورنج ٹرین کی بجائے کے پی کے میں گیس کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے :عمران خان

متنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2016ء) پشاور کے نواحی علاقے متنی میں گیس نکل آئی ۔ عمران خان کہتے ہیں کہ اورنج ٹرین منصوبے پر دو سو ارب روپے لگانے کے بجائے خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کی تلاش پر خرچ کئے جائیں تو پورے ملک کو فائدہ ہوگا ، ساتھ ہی کپتان وفاق سے گزارش بھی کی کہ امریکی کمپنی خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے انہیں این او سی دیا جائے ۔

خیبر پختونخواہ میں گیس کے ذخائر کا اشارہ مل گیا ، پشاور کے نواحی علاقے میں پانی کے لئے کنوئیں کی کھدائی کے دوران گیس نکل آئی ۔ خبر ملی تو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان حسن خیل متنی پہنچے اور کنوئیں کا افتتاح کیا ۔ عمران خان نے وفاق سے گزارش کی کہ خیبرپختونخوا میں گیس نکالنے کی اجازت مل جائے تو درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

(جاری ہے)

ایل این جی معاہدوں اور اورنج ٹرین پر 200 ارب روپے لگانے کے بجائے خیبر پختونخوا میں قدرتی ذخائر پر پیسہ لگائیں تو پورے ملک کو فائدہ ہوگا ۔

عمران خان نے کہا کہ متنی کے اردگرد چھ مقامات پر گیس کے ذخائر ہیں جہاں لوگ خود کام کرتے ہیں ، عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے سے یومیہ 2 لاکھ بیرل تیل نکل سکتا ہے ۔ امریکی کمپنی کے پی کے میں کام کرنا چاہتی ہے لیکن وفاقی حکومت این او سی نہیں دے رہی ۔ ساتھ ہی کپتان نے یہ شکوہ بھی کیا کہ پشاور میں دو سال سے کوشش کر رہے ہیں کہ بس بنا دیں لیکن پشاور میں 2 سال سے کوشش کر رہے ہیں ریلوے لائن کی جگہ پر بس بنا دیں اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں