خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، علاقے میں 278 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ، چار ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 فروری 2016 12:28

خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، علاقے میں 278 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ، چار ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2016ء)خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے ۔ پولنگ کا عمل شام بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا ۔ ضمنی الیکشن کے لیے 828 امیدوار میدان میں ہیں ۔ خیبر پختونحوا کے 23 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے ۔ اس موقع پر صوبہ بھر میں 609 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔

244 پولنگ سٹیشنز کو حساس جبکہ 278 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن کے لیے 23 اضلاع میں 828 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر 4 ہزار سے زائد پولیس ، ایف سی اور لیویز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاہم پاک فوج کے جوان ضرورت پڑنے پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ ضمنی الیکشن میں 574 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ اقلیتوں کی 3 ہزار سے زائد نشستیں اور خواتین کی 542 نشستیں تاحال خالی ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں