پشاور میں گران فروشوں اور غیر معیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں

جمعہ 19 فروری 2016 17:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مردان ہاشم خان نے گران فروشوں اور غیر معیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مردان نے ضلع بھر میں مختلف بازاروں پر چھاپے مار کر درجنوں دکانداروں کو فوڈ ایکٹ کی خلا ف ورزی پر جرمانے کرکے مراسلے تھانوں کو بھیج دئیے۔

اور اُن کے 3/6 فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کر لیے جبکہ کئی دکانداروں سے اشیاء خوردنوش کے نمونے لے کر تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہاشم خان نے متنبہ کیا کہ فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء خوردنوش سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں