مردان میں بلین ٹری سونامی کے تحت موسم بہار کے شجر کاری مہم کے دوران 30 لاکھ سے پودے تقسیم کئے جائیں گے

جمعرات 18 فروری 2016 16:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) مردان میں بلین ٹری سونامی کے تحت موسم بہار کے شجر کاری مہم کے دوران 30 لاکھ سے پودے تقسیم کئے جائینگے۔ جس سے یقینی طور پر ماحول کی بہتری کیساتھ صوبے کے معیشت بھی بہتر ہوگی۔اب تک ضلع مردان میں تقریباً 18 لاکھ پودے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ یہ بات ڈیڈ ک کمیٹی مردان کے چےئرمین ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے محکمہ جنگلا ت کے زیر اہتمام مفت پودے تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر عبد المنان ، خطاب باچا اور شاہ روم خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی کونسلران علی گوہر خان لالا، عادل نواز کے علاوہ بلدیاتی نمائندے اور زمینداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈیڈک چےئرمین نے کہا کہ بلین ٹری سونامی تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا ویژن ہے۔ جسکے تحت صوبے بھر میں کروڑوں پودے لگائے جارہے ہیں۔

جو صوبے میں جنگلات کے رقبے میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی مسلسل کٹائی سے جہاں موسمیاتی پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہے۔ وہاں معیشت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ٹمبر مافیا کے خلاف اہم کاروائیاں کی ہیں۔ حالانکہ اس سے پہلے کسی کو بااثر ٹمبر مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی ہمت نہیں تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او مردان عبد المنا ن خان نے کہا کہ مردان میں پہلے ہی 18 لاکھ پودے کسانوں اور عوام میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ جبکہ تقریباً 20 لاکھ مزید پودے جن میں پاپولر، شیشم ، لاچی ، نختر، اور بکیانہ شامل ہیں۔ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ چئیرمین ڈیڈک کمیٹی افتخار علی مشوانی نے اس موقع پر پودے تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں