بھارت نے 2 پاکستانی ویب ڈیزائنر کو ممبئی کانفرنس میں شرکت کے لئے ویزے جاری کر دیئے

جمعرات 18 فروری 2016 12:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) بھارت نے 2 پاکستانی ویب ڈیزائنر کو ممبئی کانفرنس میں شرکت کے لئے 35 روز بعد ویزے جاری کر دیئے‘ دونوں نوجوانوں کو امریکی ادارہ اسپانسر کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بھارت نے خیبر پختونخوا کے دو ویب ڈیزائنر کو 35 روز گزر جانے کے بعد ویزے جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

ویب ڈیزائنر عظمت شاہ اور محمد تنویر نے ممبئی کے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں جمعرات 18 سے 21 فروری تک ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنی ہے۔

دونوں نوجوانوں کو کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے امریکی ادارے نے اسپانسر شپ فراہم کی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں نوجوانوں نے کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے 35 روز قبل بھارتی ہائی کمیشن میں ویزے کے لئے درخواست دی تھی۔ بھارتی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کرنے میں شدید تاخیر کی یہاں تک کہ کانفرنس شروع ہو گئی اور بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی نوجوانوں کو ویزے جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں