جماعت اسلامی کی مرکزی ٹیم لیاقت بلوچ کی قیادت میں 18فروری کو پشاور آئیگی ،فضل اللہ داؤدزئی

پیر 15 فروری 2016 19:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وشعبہ تنظیم کے انچارج فضل اللہ داؤدزئی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی ٹیم مرکزی سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی قیادت میں 18فروری بروز جمعرات بوقت 11بجے کو پشاور آرہی ہیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل کادرہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ دورے میں وہ پشاور کے تمام اہم ذمہ داران کو کرپشن فری پاکستان مہم کے حوالے سے لائحہ عمل سے آگاہ کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتا ق احمد خان اور ضلعی امیر صابرحسین اعوان خصوصی خطاب کرینگے۔ انتہائی اہم اجلاس میں ضلعی ذمہ داران ، ٹاؤنزامراء ، زونل امراء ، صوبائی اسمبلی کے ذمہ داران ، مزدور ، طلبہ ، خواتین سمیت دیگر شعبہ جات کے عہدیداروں خصوصی طورپر شریک ہونے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن فری پاکستان مہم پاکستان ہی اسلامی پاکستا ن اور خوشحال پاکستان کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا اجلاس میں ملکی صورتحال اور جماعت اسلامی کے کردار پر خصوصی بحث ہوگی۔ انہوں نے پنجاب میں تبلیغی جماعت پر عائد پابندی کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں