پشاور،خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن انتخابات ،ملک ریاض صدر محمد شیراز سیکرٹری جنرل منتخب

پیر 15 فروری 2016 16:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ملک ریاض کو صدر جبکہ محمد شیراز سیکرٹری جنرل چن لیا گیا۔قیوم سٹیڈیم پشاور منعقدہ خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پشاور،مردان،سوات،کوہاٹ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے ضلعی ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

اجلاس میں ایسوسی ایشن کی گزشتہ کی کرکردگی کو تسلی بخش قراردیدیا جسکے آئندہ چار سال کیلئے متفقہ طور پر نئی کابینہ عمل میں لایا گیا۔جسکے مطابق صدر ملک ریاض ،سینئرنائب صدر جواد ناصر،نائب صدرورسفیر احمد ،مس مسکان،سیکرٹری محمدشیراز ،جائنٹ سیکرٹری محمد شجاع بٹ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری سلمی ٰفیض اور فنانس سیکرٹری محمد زبیر منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی میں نصر اللہ بٹ،ابراہیم خان ،سفیر احمد،فرمان خان،قاضی محب کا انتخاب ہوگیاہے۔صوبائی ٹیم کیلئے صلاح الدین (جونیئر)کوچ مقررکردیا گیا۔اس موقع پرصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے طارق پرویز ،ذوالفقار بٹ اورخالد نور شریک تھے اورسپورٹس بورڈ سے جعفر شاہ کے علاوہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈتریشن کے نمائندے نے بھی نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور کہاکہ انشاء اللہ وہ خیبر پختونخوامیں ویٹ لفٹنگ کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات انجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں