باچا خان یونیورسٹی پیر سے دوبارہ کھولی جارہی ہے ہمیں یونیورسٹی کی سکیورٹی پر تاحال تحفظات ہیں میاں افتخار حسین

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 فروری 2016 14:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پیر سے دوبارہ کھولی جارہی ہے تاہم ہمیں یونی ورسٹی کی سیکیورٹی پر تاحال تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت اور سابق ڈی جی نے خود احتساب کمیشن کی خودمختاری کا پول کھول دیا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف بول رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں