محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام دو روزہ'' پاک افغان کلچر کوریڈور ''ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 13 فروری 2016 19:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پاکستان اور افغانستان کے مابین ثقافتی ، سیاحتی ، کھیل ، معدنیات اور دیگر شعبوں سے متعلق عوامی روابط بڑھانے اور مذکورہ شعبوں کو متعارف کروانے کیلئے دو روزہ'' پاک افغان کلچر کوریڈور ''ورکشاپ منعقد کی جس میں ڈائریکٹر کلچر عبدالباسط ، بریگیڈیئر (ر) نذیر مہمند ، وائس چانسلر اقراء یونیورسٹی پروفیسر شاہ جہان، نثار محمد خان ، پروفیسر ڈاکٹر فرمان ،عالمزیب خان ،ڈاکٹر خوشحال رومی سمیت افغانستان کے 20رکنی وفد نے شرکت کی جن میں شاعر ، افغان کونسلیٹ عبدالباقی صدیقی ، سینئر صحافی اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شامل ہیں ۔

محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا اور پاک افغان پیپلز فورم کے باہمی تعاون سے ائیریاسٹیڈی سنٹر جامعہ پشاور میں منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبہ زندگی میں ترقی اور عوامی روابط بڑھانے کیلئے عوام کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ دونوں ملکوں کی عوام ایک دوسرے کے قریب آسکیں اور اپنی ثقافت ، سیاحت ، کھیل ، معدنیات ، نمائش اور دیگر شعبوں میں ترقی کی جا سکے ،ورکشاپ کا آغاز اور اس سے متعلق پرزنٹیشن پروفیسر ڈاکٹر فرمان نے دی جنہوں نے پاک افغان پیپلز فورم کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں پر نظر ڈالی انہوں نے کہاکہ فورم کا پہلا باقاعدہ اجلاس 2جون 2012کو منعقد ہوا جس میں دونوں ملکوں کی عوام اور انکی تہذیب و تمدن اور روایات کو جاننے اور قریب لانے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا گیا جبکہ اس دوران ایسے دونوں ملکوں میں کشیدگی بھی پیدا ہوئی تاہم فورم نے اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے اقدامات جاری رکھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کلچر خیبرپختونخوا عبدالباسط نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبہ میں ثقافت ، کھیل ، سیاحت ، آثار قدیمہ اور امور نوجوانان کی ترقی اور فروغ کیلئے ہمیشہ اقدامات کئے ہیں اور اس سلسلہ میں مستقبل میں بھی محکمہ ہر فورم پر خدمات جاری رکھے گا تاکہ دو ملکوں کی ثقافت کے بارے میں لوگ جان سکیں ، مجھے خوشی ہے کہ افغانستان سے وفد نے اس سیمینار میں شرکت کی اور اپنے خیالات پیش کئے ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے دوران ثقافتی کوریڈور کے مختلف طبقات کیلئے موضوعاتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس کے بعد ان کمیٹیوں کی جانب سے دی جانے والی سفارشات پر غور و غوض کیا گیا اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ،جبکہ آئے ہوئے وفد کو محظوظ کرنے کیلئے مشاعرے اور موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا، پاک افغان کلچر کوریڈور آج بھی جاری رہے گا جس میں آج افغان کونسل جنرل شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں