ایم ٹی آئی اورلازمی سروس ایکٹ پرعمل درآمدہماری ذمہ داری ہے ،شہرام ترکئی

احتجاج مسائل کاحل نہیں ،صوبائی حکومت آئی ٹی کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کوہرسطح پرسپورٹ کریگی آئی ٹی کے مزیدساڑھے تین سوطالبعلموں کومفت ٹریننگ دی جائے گی،وزیرصحت خیبرپختونخوا کامیڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 فروری 2016 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) وزیرصحت خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی نے کہاہے ایم ٹی آئی اورلازمی سروس ایکٹ پرعمل درآمدہماری ذمہ داری ہے ،احتجاج مسائل کاحل نہیں ،صوبائی حکومت آئی ٹی کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کوہرسطح پرسپورٹ کریگی جبکہ آئی ٹی کے مزیدساڑھے تین سوطالبعلموں کومفت ٹریننگ دی جائے گی ۔

وہ گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں آئی بورڈکے زیراہتمام منعقدہ تقریب اوربعدازاں میڈیاسے خطاب کررہے تھے اس موقع پرڈی آئی جی ٹریفک ظفرعلی خان اوردیگربھی موجودتھے۔شہرام خان نے کہاکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بعض ملازمین بلاوجہ احتجاج کررہے ہیں کیونکہ ایم ٹی آئی اورلازمی سروس ایکٹ صوبائی حکومت کی طرف سے بنایاگیاہے ان قوانین پرعمل کرناہماراقومی فریضہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بعض ملازمین کے کچھ مسائل ایسے ہیں جس پرخاص طورپرغورکیاجائے گااورحکومت نہیں چاہتی کہ ان ملازمین کی ساتھ زیادتی ہو۔انہوں نے کہاکہ 2016ء کے دوران صوبائی محکمہ صحت ملازمین اورعام لوگوں کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہرام خان کاکہناتھاکہ ہمارے نوجوان کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ وقت ٹیکنالوجی کاہے ہمیں بھی جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرناچاہیے ،انہوں نے کہاکہ ہم دفاترمیں فائلوں کوڈیجیٹل کررہے ہیں جس سے کاغذکااستعمال کم اور وقت کی بچت ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نوجوانوں کے ووٹ سے اقتدارمیں آئے ہیں ہم بھی اپنے صوبے کے نوجوانوں کے صلاحیتوں کونکھارنے کیلئے تمام تروسائل کوبروئے کارلائیں گے تاکہ ہمارے نوجوان بااختیارہواورکسی بھی شعبے میں پیچھے نہ رہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی بورڈخیبرپختونخواکے زیراہتمام ٹریننگ حاصل کرنے والے طلباء نے جوایپس تیارکئے ہیں وہ انتہائی مفیدہے ضرورت اس بات کی اس سے استفادہ حاصل کیاجائے انہوں نے کہاکہ ان نوجوانوں کوجس سطح پربھی تعاون کی ضرورت ہوحکومت انہیں سپورٹ کریگی ۔

انہوں نے کہاکہ 2015ء ڈیجیٹل یوتھ سمت آئی ٹی کانفرنس کی طرح اس ایونٹ کاانعقاد2016ء میں بھی کیاجائے گاجس میں ملکی اورغیرملکی آئی ٹی ماہرین کودعوت دی جائے گی ۔تقریب کے آخرمیں آئی ٹی بورڈخیبرپختونخواکے زیراہتمام ٹریننگ مکمل کرنے والے طلباء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں