پشاور،دوسرایکجہتی نیشنل ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ15 سے 18فروری تک ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

جمعہ 12 فروری 2016 16:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء ) دوسرایکجہتی نیشنل ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ15فروری سے 18فروری تک ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا،جسمیں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کرینگی ۔افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر اسمبلی خیبر پختونخواڈاکٹر مہرتاج روغانی ہوں گی۔

(جاری ہے)

پشاور بلائنڈ ایسوسی ایشن آف کرکٹ کے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ خٹک نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء بچوں کی یاد میں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں پشاور میں دوسری مرتبہ یکجہتی نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہاہے جسمیں میزبان پشاور کے علاوہ ایبٹ آباد،اوکاڑہ،اسلام آباد سمیت مختلف ٹیمیں شریک ہونگی ،تین روزہ ٹورنامنٹ کیلئے تمام انتظاما ت مکمل کرلئے گئے ہیں افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواڈاکٹر مہرتاج روغانی ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں