صوبائی احتساب کمیشن کے چیئرمین کے بعد ٹیوٹاخیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین نعمان وزیر اپنے عہدے سے مستعفی

جمعرات 11 فروری 2016 22:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) خیبر پختونخوا احتساب کمیشن چیئرمین کے استعفیٰ کے بعد تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگا ہے اورٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی خیبر پختونخوا (ٹیوٹا) کے وائس چیئرمین نعمان وزیر بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین احتساب کمیشن کے بعد ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے وائس چیر مین سینٹر نعمان وزیر نے اپنے عہدے سے استفعی دے دیاجس کی بڑی وجہ انھوں نے ان کے اختیارات میں سیاسی مداخلت قرار دیا۔

اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ آنے والے چند مہینوں میں محکمہ میں 800نئی آسامیاں پر لوگوں کو بھرتی کرنا تھیں جس پر ابھی سے ہی ان پر سیاسی طور پریشر آنا شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کی ایک اتحادی پارٹی مسلسل میرٹ کے خلاف کام کرنے کی ڈیمانڈ کر رہی تھی جبکہ دوسری طرف میری پارٹی گزارہ کرنے کا اشارہ دے رہی تھی۔چونکہ پی ٹی آئی کا منشور میرٹ پر ہی مبنی ہے اس لئے میں کسی بھی قسم کاسمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں تھا۔اس لئے اپنے عہدے سا مستفعی ہونا ہی مناسب سمجھا۔تاہم اسکے علاوہ بھی اس حوالے کچھ حلقے یہ بھی کہتے نظر آرہے ہیں۔کہ استفعی کی اصل وجہ حکومت کی جانب سے وائس چیئرمین کے اختیارات میں کمی کر کے قومی وطن پارٹی کا چیرمین لانے کا معاملہ تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں