پاک چائنا راہداری منصوبے میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ،وفاق نے روٹ کو متنازعہ بنا دیا،پرویزخٹک

حکومت ہر محاذ پر لڑائی کر رہی ہیں جس سے کئی مسائل کا سامنا ہے ،صوبائی حکومت تبدیلی کا مشن لیکر آگے بڑھ رہی ہے ساٹھ سالوں کا بوجھ ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر ہے ہیں، پاک چائنا راقتصادی اہداری منصوبے میں خیبر پختونخوا کا کوئی حصہ نہیں،تقریب سے خطاب

جمعرات 11 فروری 2016 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پاک چائنا راہداری منصوبے میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، پاک چائنا راقتصادی اہداری منصوبے میں خیبر پختونخوا کا کوئی حصہ نہیں،وفاق نے روٹ کو متنازعہ بنا دیا ہے پشاور پریس کلب کے منتخب ارکین کی حلف براداری کی تقریب کے موقع پر وزیراعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر لڑائی کر رہی ہیں جس سے کئی مسائل کا سامنا ہے صوبائی حکومت تبدیلی کا مشن لے کر آگے بڑھ رہی ہے ساٹھ سالوں کا بوجھ ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا۔

اپنے نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے دو سال کے مختصر عرصے میں ہر محکمہ میں حقیقی اصلاحات کی ہیں۔

(جاری ہے)

پرویزخٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ایجنڈا نظام کو ٹھیک کرنا ہے ،حکومت کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے۔حکومت نے اپنے تمام اختیارات ختم کر کے نچلی سطح پر منتقل کر دیئے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاک چائنا راقتصادی اہداری منصوبے میں خیبر پختونخوا کا کوئی حصہ نہیں ،مرکزی حکومت نے صوبے کوا پنے حق سے محروم کر دیا ہے روٹ کا بڑا حصہ خیبر پختونخوا سے گزرناتھا لیکن اب پسماندہ حصہ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا وزیراعظم نے اے پی سی میں کہا تھا کہ کے پہلے مغربی روٹ پر کاکام شروع کیا جائے گا لیکن پنجاب روٹ کو اہمیت دی جا رہی ہیں ہم سے جھوٹے وعدے کئے گئے اب کسی پر بھی اعتبار نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ایک بارپھروفاقی وزیراحسن اقبال سے ملاقات کرونگا اگر راہدرای منصوبے کے حوالے سے تحفظات دورنہیں کئے توآئندہ کالائحہ تیار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں