ایم ایم اکیڈمی کی سلور جوبلی تقریبات کا انعقاد‘طلباء میں انعامات کی تقسیم

جمعرات 11 فروری 2016 13:59

پشاور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) ایم ایم اکیڈمی نے 25سال پورے ہونے پر سلور جوبلی تقریب کا انعقاد کیا‘ تقسیم انعامات میں صوبائی اسمبلی کے ممبر یاسین خلیل نے شرکت کی‘اور اعلیٰ کارکردگی پر انعام پانے والے طلبہ وطالبات میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے‘ ایم ایم اکیڈمی صوبے کی اولین اکیڈمی اور شاندار خدمات کو مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان نے سراہا اس ادارے سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ڈاکٹروں ‘انجینئرز‘ سول وملٹری افسراور ماہران تعلیم کے طورپر قوم کی خدمت پرمامور ہیں‘ کوالٹی کوچنگ اور بہترین نتائج حاصل کرنے پر بیسٹ کوچنگ اکیڈمی ایوارڈ بھی ایم ایم اکیڈیمی کے حصے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں