دہشت گردی کے متاثرین کے لئے وزیر اعظم سپورٹ پروگرام برائے متا ثرین دہشت گردی شروع کرنے کافیصلہ

بدھ 10 فروری 2016 21:01

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد اوراں کے لواحقین کی کفالت کیلئے "وزیر اعظم سپورٹ پروگرام برائے متا ثرین دہشت گردی "شروع کرنے کافیصلہ کیاہے ،اور پروگرام کے تحت وزیراعظم کی سربراہی میں خود امختیار اتھارٹی اورخصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا ،ابتدائی مرحلے میں وفاقی حکومت اس پر وگرام کیلے5ارب روپے مختص کرے گی ۔

وفاقی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراس پروگرام کاابتدائی مسودہ کرنے کیلے 20 رکنی ٹاسک فورس جلد قائم کردی جائے گی جس کے سر براہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارہوں گے ،پروگرام کے تحت دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے وہ افراد جو اپنے گھر کے واحد کفیل تھے ،ان کے گھر سے کسی ایک فردکوسرکاری ملازمت یا5ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ،ایک تجویز یہ بھی ہوگی ک اگر کسی جاں بحق شخص کے اہل خانہ وظیفہ یاملازمت نہیں لیتے ہیں توانھیں 2لاکھ روپے تک امدادفراہم کی جائے ،ان واقعات میں ایسے زخمی افراد جواپنے جسم کے کسی عضوسے محروم ہوگئے ہیں ان کو50ہزار سے ایک لاکھ روپے تک امدادیا معذورین کوٹے سے سرکاری ملازمت یا 3ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی میں معذور ہونے والوں کومصنوعی اعضافراہم کرنے کیلے بھی ملک کے 5بڑے شہروں کراچی ،لاہور۔پشاور ،کوئٹہ اوراسلام آباد میں مراکزقائم کئے جائیں گے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں