کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کیساتھ عوام کا بھر پور تعاون اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جمشیدالدین کاکاخیل

بدھ 10 فروری 2016 16:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز وٹیکسیشن اورناکارٹیکس کنٹرول میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہاہے کہ کرپشن ایک معاشرتی ناسور ہے جومعاشرے میں امتیازی سلوک کو پروان چڑھانے اوردین اسلام سے دوری پیدا کرنے کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے تاہم کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کا بھرپور تعاون بھی بنیادی اہمیت رکھتاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں عمائدین علاقہ اورپارٹی ورکروں کے ساتھ منعقدہ ایک کارنرمیٹنگ کے دوران کیا۔ میاں جمشیدالدین کاکا خیل نے کہاکہ پچھلی حکومتوں نے کرپشن پرقابوں پانے کے لئے اس کے خلاف آواز تک نہیں اٹھائی بلکہ کرپٹ عناصر نے دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو انتہائی بے دردی سے لوٹا جس کے منفی اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہوئے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ ہمارا معاشرہ میں منفی رجحان اور دین اسلام کے خلاف رویوں کو برداشت نہیں کیا جاسکتا جس کاثبوت خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کاقیام ہے جس نے اقتدار میںآ تے ہی کرپشن کے خلاف نہایت موٴثر اقدامات اٹھائے ہیں جن کے نتیجے میںآ ج خیبرپختونخوامیں کرپشن کاتدارک ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں