پشاور،ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریض بے حال، لواحقین کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سامنے احتجاج

بدھ 10 فروری 2016 11:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین نے ڈکٹروں کی ہڑتال کیخلاف ہسپتال کے سامنے احتجاج کر کے روڈ بلاک کر دی۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں حکومت کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد ڈاکٹر دوسرے روز بھی ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریض انتہائی کسم پرسی کی حالت میں ہیں جبکہ مریضوں کے لواحقین بھی سخت پریشان ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لواحقین نے ڈاکٹروں کے اس رویے پر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہڑتالی ڈاکٹر ڈیوٹیوں پر واپس آکر اپنی خدمات سر انجام دیں۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کے مریض انتہائی نازک حالت میں ہیں اور اگر علاج میں مزید تاخیر کی گئی تو انکی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ لواحقین نے کہا کہ صوبے میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس میں ہمارے مریضوں کا کیا قصور ہے تاہم انہوں نے صوبائی حکومت سے بھی اپیل کی کہ اسپتالوں کی موجودہ صورت حال پر غور کرے اوراسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنائے یا مریضوں کاسرکاری خرچے پر پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں