عمران خان نے پشاورکی مصروف ترین شاہرہ رنگ روڈ کے دونوں اطراف پر سروس روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

1.9 ارب کی لاگت سے منصوبہ 8مینوں میں مکمل کیا جائیگا ، بڑے ایوانوں میں بیٹھے لیڈز عوام کے مسائل سے بے خبر رہتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

منگل 9 فروری 2016 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاورکی مصروف ترین شاہرہ رنگ روڈ کے دونوں اطراف پر سروس روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ،منصوبہ آٹھ مہینے میں مکمل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سروس روڈ کاسنگ بنیاد رکھ دیا،اس موقع پرمیڈیاسے گفتگو میں عمران خان کاکہنا تھا کہ مصروف ترین شاہرہ پر سروس روڈ کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل کم ہو جائیں گے جبکہ 1.9 ارب کی لاگت سے یہ منصوبہ آٹھ مینوں میں مکمل کیا جائے گا انکا کہنا تھا کہ بڑے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے لیڈز عوام کے مسائل سے بے خبر رہتے ہیں۔

مغربی ممالک میں شہریوں کے مسائل بلدیاتی نظام کے ذریعے سے حل کیے جاتے ہیں اس موقع پر تحریک انصاف کے چئیرمین نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو بھی اڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ دونوں بھائی صرف ترقی کے نام پر اپنی تصاویر اخبارات میں چھپواتے ہیں اور ہماری حکومت باتوں کی بجائے عملی کام کرنے پر یقین رکھتی ہے بہت جلد خیبر پختونخوا کے عوام اس خطے میں حقیقی تبدیلی دیکھے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں