پشاور پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ،10کلو وزنی بم برآمدکر کے ناکارہ بنا دیا

منگل 9 فروری 2016 18:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پشاور میں پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ،10کلو وزنی بم برآمدکر کے ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو پولیس نے پشاور میں تھانہ سروکلی کی حدود میں واقع ایک گھر میں کارروائی کی، جس کے دوران 10کلو وزنی بم برآمد کرکے اسے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے ، جس سے شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران آئی ای ڈی اور متعدد بم سرکٹ برآمد کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں