ڈاکٹروں کو اکسانے کیلئے نہیں بلکہ ان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہسپتال گیا تھا،عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں ان کے قول و فعل میں تضاد ہے، اگر میرے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے توعمر ان خان کیخلاف بھی درج کی جائے

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کاعمران خان کے بیان پر ردعمل

منگل 9 فروری 2016 18:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو اکسانے کیلئے نہیں بلکہ ان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہسپتال گیا تھا،عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں ان کے قول و فعل میں تضاد ہے، اگر میرے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے توعمر ان خان کیخلاف بھی درج کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ایف آئی آرد رج کرانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں ان کے قول و فعل میں تضاد ہے، عمران خان برداشت اور حوصلہ پیدا کریں، ایف آئی آر سے ڈرنے والا نہیں ، ڈاکٹروں کو اکسانے کیلئے نہیں بلکہ ان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہسپتال گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے توعمر ان خان کیخلاف بھی درج کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں