عمران خان عوامی مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں‘ اگر عمران خان محکمہ صحت میں حقیقی اصلاحات چاہتے ہیں تو ہم ان کا ساتھ دیں گے لیکن پی ٹی آئی کو دوغلی پالیسی ترک کرنا ہوگی

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا ہیلتھ ایمپلائزر کوآرڈینیشن کونسل سے یکجہتی کا اظہار

منگل 9 فروری 2016 13:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں‘ اگر عمران خان محکمہ صحت میں حقیقی اصلاحات چاہتے ہیں تو ہم ان کا ساتھ دیں گے لیکن پی ٹی آئی کو دوغلی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کرکے ہیلتھ ایمپلائزر کوآرڈینیشن کونسل سے یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر محکمہ صحت میں اصلاحات چاہتی ہے تو وہ پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کو سہولیات دے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں‘ اگر عمران خان محکمہ صحت میں حقیقی اصلاحات چاہتے ہیں تو ہم ان کا ساتھ دیں گے لیکن پی ٹی آئی کو دوغلی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں