پشاور میں پی آئی اے ہڑتالی ملازمین اور مسافروں میں ٹھن گئی

ملازمین نے اندر جبکہ مشتعل مسافروں نے پی آئی اے آفس کو باہر سے تالے لگادیئے

منگل 9 فروری 2016 12:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پشاور میں پی آئی اے ہڑتالی ملازمین اور مسافروں میں ٹھن گئی ۔ پی آئی اے کے آفس کو ہڑتالی ملازمین نے اندر سے جبکہ مشتعل مسافروں نے باہر سے تالے لگادیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پشاور میں پی آئی اے کے آفس میں موجود پی آئی اے ملازمین نے ہڑتال کے باعث پی آئی اے کے آفس کو اندر سے تالے لگادیئے جبکہ عمرہ پر جانے والے زائرین اور بیرون ممالک جاننے والے مسافر جب اپنے ٹکٹ کنفرم کرانے آئے تو ان کو پی آئی اے ملازمین کی جانب سے جواب نہ ملنے پر مسافروں نے احتجاجاً آفس کو باہر سے تالے لگادیئے احتجاج کرنے والے مسافروں نے موقف اختیار کیا کہ ہم کئی دنوں سے روڈ پر ذلیل ہورہے ہیں اور ہم کو پی آئی اے کی جانب سے کوئی درست جواب نہیں مل رہا ہم نے بیرون ممالک اپنی ڈیوٹی پر جانا ہے اگر ٹائم پر نہ گئے تو نوکریوں سے نکال دیئے جائینگے احتجاج کرنے والے مسافروں نے کہا کہ اگر پی آئی اے کے ملازمین کام نہیں کرینگے تو ہم ان کو آفس سے باہر نہیں نکلنے دینگے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں