پشاور‘ بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا

منگل 9 فروری 2016 12:15

پشاور۔09 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء)پشاورکے علاقہ یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقہ میں ایک گھر کے باہر نامعلوم شرپسندو ں نے دستی بم پھینکا۔ جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔

(جاری ہے)

بم کی موجوگی کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کودی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اس کو ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق بم حاجی ہمت نامی تاجر کے گھر پر پھینکاگیاتھا۔ جسے مبینہ طورپر بھتہ خوروں کی جانب سے بھتے کے لئے دھمکیاں موصول ہوتی رہیں‘ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں