احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی رجب علی کو 12سال قید اور ایک کروڑ جرمانے کی سزا سنادی

پیر 8 فروری 2016 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) احتساب عدالت نے کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی مردان رجب علی کوجرم ثابت ہونے پرمجموعی طور پر 12سال قید اور ایک کروڑ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ معاون ملزم کو5سال قید اور1کروڑ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ہے ۔احتساب عدالت کے جج مسززرقیش ثانی نے دائرریفرنس کی سماعت کی، ملزم رجب علی پرالزام ہے کہ ملازمت کے دوران اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے ایک کروڑ46لاکھ روپے کے غیرقانونی اثاثے بنائے ملزم کو نیب خیبرپختونخوا نے19 اپریل2014میں گرفتارکیاتھا اوربعدمیں ملزم نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے مذکورہ پراپرٹی ایک دوسرے شخص لطیف حسین کے کو فروخت کی ہے جس کے بعد نیب نے انکوائری کی تو وہ زمین ملزم رجب علی کے نام پر تھی اور خرید اور فروخت کے کاعذات بنائے گئے تھے وہ جعلی تھے جس کے بعد ملزم اور معاون ملزم کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیرقانونی اثاثوں کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جس پر عدالت نے گواہوں سے بیانات اور وکلاء کے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاتھا گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو بلترتیب 12اور5سال قید اورایک کروڑ 46لاکھ 88ہزار اور 56روپے اوریک کروڑ87ہزار500سواورایک کروڑ روپے جرمانے کی سزاء سنائی ہے۔جبکہ مذکورہ جائیداد کو سرکاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں