پشاور : خیبرپختونخواہ حکومت نے ڈاکٹرز کی ہڑتال روکنے کے لیے لازمی سروسز ایکٹ نافذ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 16:37

پشاور : خیبرپختونخواہ حکومت نے ڈاکٹرز کی ہڑتال روکنے کے لیے لازمی سروسز ایکٹ نافذ کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : خیبر پختونخواہ حکومت نے ڈاکٹرز کی ہڑتال روکنے کے لیے لازمی سروسز ایکٹ نافذ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت نے لازمی سروسز ایکٹ 1958 نافذ کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کے پی کے حکومت کی جانب سے یہ ایکٹ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں نافذ کیا گیا ہے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دے دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں