فاٹا میں اساتذہ کی بھرتی کا نیا طریقہ کار قبائلی عوام کے مزاج کے مطابق نہیں، حکومت فی الفور اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اساتذہ کی بھرتی کے پرانے طریقہ کار کو بحال کرے

وحدت اساتذہ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات محمد عمر چمکنی کا اجلاس سے خطاب

اتوار 7 فروری 2016 17:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) وحدت اساتذہ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات محمد عمر چمکنی نے کہا ہے کہ فاٹا میں اساتذہ کی بھرتی کا نیا طریقہ کار قبائلی عوام کے مزاج کے مطابق نہیں، حکومت فی الفور اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اساتذہ کی بھرتی کے پرانے طریقہ کار کو بحال کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وحدت اساتذہ کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا۔

اجلاس میں وحدت اساتذہ کے کارکنوں اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بھرتی کے نئے طریقے سے قبائلی عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے، ہم اس بات پر حیران ہیں کہ اساتذہ کی بھرتی کا جو طریقہ قبائلی علاقہ جات میں رائج تھا وہ قبائلی عوام کو دل و جان سے پسند تھا پھر اس میں تبدیلی کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی بھرتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے وقت اساتذہ کی کسی تنظیم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت زبردستی ہمارے اوپر اپنے فیصلے لاگو کرنا چاہتی ہے۔ آخر میں انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ قبائلی علاقہ جات میں اساتذہ کی بھرتی کے پرانے طریقے کو بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں